ETV Bharat / state

اوڑی: مریضوں کومفت ادویات فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح

ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کی غرض سے انتظامیہ نے ایک خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح کیا، جو محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

بونيار: مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 1:56 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ بونيار، اوڑی ميں محکمہ صحت کی جانب سے پرائمری ہیلتھ سینٹر، بونيار میں مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح کیا گیا۔

بونيار: مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح

محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ طبی مرکز میں قائم کئے گئے خصوصی کاؤنٹر پر تقریباً 110 لائف سیونگ ادویات مہیا رکھی گئیں جو مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گے۔ ان کے مطابق کاؤنٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ مفت ادویات کی فراہمی کے سبب غریب اور مفلس افراد کو کافی راحت پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: اوڑی: ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

بلاک میڈیکل افسر، بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا کہ قریب 80 ہزار نفوس پر مشتمل بونیار علاقے کے بیشتر باشندے خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے بونیار کے طبی مرکز میں لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے ایک خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح کیا گیا جہاں فی الحال 100سے زائد لائف سیونگ ادویات (Life Saving Drugs) مفت تقسیم کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.