ETV Bharat / state

Fire Mishap in Sopore سوپور میں بھیانک آتشزدگی، چار مکان خاکستر - LATEST NEWS SOPORE

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے آرم پورہ علاقہ میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آتشزدگی سے دو رہائشی مکان مکمل طورپر خاکستر ہوگئے جب کہ دو کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔ Fire Mishap in Sopore

four-residential-houses-gutted-in-sopore-fire-mishap
سوپور میں بھیانک آتشزدگی چار مکان خاکستر
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 10:07 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے کھار محلہ آرم پورہ سوپور میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران چار رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔Fire Mishap in Sopore

اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو سوپور کے کھار محلہ لالہ بب صاحب آرم پورہ کی بستی میں آگ ایک مکان سے ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً کئی مکانوں کو زد میں لے لیا۔

سوپور میں بھیانک آتشزدگی چار مکان خاکستر

ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چار مکان خاکستر ہوگئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیے مالیت کی گھریلو اشیاء بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گنجان آبادی کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے کمال جرائت کا مظاہرہ کرکے بستی کو خاکستر ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہاکہ دو رہائشی مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے جب کہ دو کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔ اُن کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.