شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے اقبال مارکیٹ میں چھاپڑی فروشوں نے سڑک بلاک کرکے انتظامیہ اور میونسپل کونسل سوپور کے خلاف نعرے بازی کی۔اور مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں سڑکوں کے کنارے اپنے سٹال لگانے کی اجازت دی جائے یا انہیں اپنا کاروبار کرنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ Footpath union Sopore held protest at main town sopore
مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک ماہ قبل جو متبادل جگہ فراہم کی گئی تھی وہ ان کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ اس جگہ پر بہت سارے گڈھے ہیں اور جب بھی بارش ہوتی ہے تو یہ جگہ ندی میں تبدیل ہو جاتی ہے جس سے انہیں اسٹال لگانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Protesters Demand permanent settlement
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک ماہ قبل ٹاؤن کی گرلز ہائیر سیکنڈری لین میں اپنے سٹال لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور انتظامیہ کی جانب سے ایم سی ایچ روڈ پر متبادل جگہ فراہم کر دی گئی ہے لیکن یہ ان کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ سڑک پہلے سے موجود ہے۔ فیروز احمدنامی ایک اور احتجاجی چھاپڑی فروش نے کہا ’’ہمیں کوئی مناسب متبادل جگہ دی جائے یا پچھلی جگہ پر کام کرنے دیا جائے کیونکہ پچھلے ایک ماہ سے ہمیں زبردست مشکلات کا سامنا ہے‘‘۔
ایس ڈی پی او سوپور فرقان قادر، ایس ایچ او سوپور خالد فیاض کے ساتھ موقع پر پہنچے اور چھاپڑی فروشوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مسئلہ انتظامیہ کے سامے اٹھائیں گے۔ چھاپڑی فروشوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کی مسائل پر غور کریں اور ان کے دیرینہ حقیقی مطالبات کا ازالہ کریں۔ Protesters Demand permanent settlement