ETV Bharat / state

سوپور میں فٹ بال میچ کا انعقاد - کھیل کود کی جانب راغب

قریب دو دہائیوں کے بعد شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں فٹ بال ایگزبشن میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے کی شرکت کی۔

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 9:44 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے مشہور سبحانہ اسٹیڈیم میں قریب بیس برس بعد ایک فٹ بال ایگزبشن میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

پیر کو معراج الدین وڈو الیون اور اشفاق احمد الیون کے مابین کھیلے گئے میچ میں معراج الدین وڈو الیون نے ایک صفر سے جیت درج کی۔

سوپور میں فٹ بال ایگزبشن میچ کا انعقاد

اس موقع پر آرگنائزر نے برسوں بعد سوپور میں اس قسم کا میچ کھیلے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کھیل کود کی اہمیت اور فٹبال میچ آرگنائز کرنے سے متعلق کہا: ’’آج کل کے دور میں بعض نوجوان منشیات کی لت میں بری طرح پھنس چکے ہیں اور ایسے وقت میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں منشیات کی لت سے بچانے کی بھی ایک اچھی پہل ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.