ETV Bharat / state

Pattan Road Accident: سڑک حادثہ میں پانچ مسافر زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 2:37 PM IST

شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں سڑک حادثہ کے دوران 5 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے چار شدید زخمیوں کو سرینگر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ا
ا

بارہمولہ (جموں کشمیر) : ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق پٹن کے ہامرے علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01U – 0100 ایک درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی مسافر زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: Ayurvedic Doctor Death اننت ناگ سڑک حادثے میں آیورویدک ڈاکٹر کی موت، سات افراد زخمی

حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے فوری طور پر ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی ہوئے 4 مسافرین کو شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔ ادھ،ر بارہوملہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قبل ازیں، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھی بدھ کی صبح سڑک حادثہ میں سات افراد زخمی جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایک مسافر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03B 1989 کوکرناگ کے ڈیسو سے وائلو علاقہ جاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پل سے نیچے گر گئی اور اس حادچہ میں سومو میں سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ سات دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ میں فوت ہونے والا شخص ایک آیورویدک ڈاکٹر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.