ETV Bharat / state

اوڑی میں ہند و پاک افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ - فائرنگ کا تبادلہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں بدھ کے روز بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 6:20 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 8:43 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بدھ کی صبح قریب نو بجے اوڑی کے حاجی پیر میں بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ کے ساتھ ہی حاجی پیر اور محلقہ علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے اور بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کا آغاز کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفہ وقفہ سے کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی فوری اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا اوڑی میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید فائرنگ کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا جہاں انہیں ہر ضروری سہولیت فراہم کی جائے گی۔
بتادیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سن 2003 میں جنگ بندی معاہدہ ہوا، تاہم تب سے لیکر اب تک دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 11, 2019, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.