ETV Bharat / state

بارہمولہ: بھیانک آتشزدگی میں 16 مکان جل کر خاک - جموں و کشمیر آتشزدگی

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 16 رہائش مکانات جل کر خاک ہوگئے۔

بارہمولہ میں بھیانک آتشزدگی
بارہمولہ میں بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:27 AM IST

Updated : Jun 11, 2021, 12:31 PM IST

بارہمولہ میں آتشزدگی کا یہ رات تقریباً 10 بجے نورباغ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے 16 مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بارہمولہ میں بھیانک آتشزدگی

مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ عملہ کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اگر فائر اینڈ سیفٹی محکمہ بروقت کارروائی کرتا تو آگ پر قابو پایا جاسکتا تھا۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع دینے کے ایک گھنٹے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثے پر پہنچا تب تک ایک درجن سے زائد مکانات آگ کی زد میں آچکے تھے۔

واضح رہے جس علاقے میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا وہ ضلع ہیڈکوارٹر سے محض چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Jun 11, 2021, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.