بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ہاتھی شاہ میں آج شام کے وقت زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے سبب تقریبا پانچ مکان خاکستر ہوگئی ہیں۔ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار ، پولیس اور فوج فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر بالآخر قابو پایا گیا آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء تباہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڈھیں:Free Medical Camp in Sopore Village: مفت طبی کیمپ کا انعقاد
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے