ETV Bharat / state

کشمیر میں فلمیں بننی چاہئیں: اداکارہ روہی - سرمائی کھیل میں دلچسپی

سنہ 2014 میں مس انڈیا کا خطاب حاصل کرنے والی اداکارہ روہی سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی میں فلمیں دوبارہ سے بننی چاہئیں۔

actress ruhi
اداکارہ روہی
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 5:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2021, 8:07 PM IST

صحت افزا مقام گلمرگ میں اس وقت کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا دوسرا شمارہ جاری ہے۔ اس موقع پر جہاں کھلاڑی مقابلے کے دوران شاندار کارکردگی کرنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں، وہیں بالی ووڈ کے اداکار بھی گلمرگ کی خوبصورتی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

اداکارہ روہی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سنہ 2014 میں مس انڈیا کا خطاب حاصل کرنے والی روہی سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی میں فلمیں دوبارہ سے بننی چاہئیں۔

روہی کا کہنا ہے کہ 'میں گزشتہ چار برسوں سے گلمرگ آرہی ہوں۔ کافی کچھ بہتر ہو گیا ہے لیکن اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور سرمائی کھیل میں دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کو فراہم کی جا رہی سہولتوں میں بھی اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کھیلو انڈیا : گلمرگ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے کئی کھیل ملتوی

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'میں چاہتی ہوں کہ وادی میں فلم بننے کا سلسلہ جلد شروع ہو اور میں ان فلموں میں بطور اداکارہ کام کروں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر میں بنی ہوئی فلمیں یک طرفہ ہوتی ہیں تو انہیں اپنے نظریہ کی فلمیں بنانی چاہئے۔ فلمیں بنانے کی آزادی سب کو ہونی چاہئے۔'

روہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ پرینکا چوپڑا ہیں اور وہ بالی ووڈ کے تینوں خان کو پسند کرتی ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2021, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.