ETV Bharat / state

Film Shooting In Kashmir گلمرگ میں عالیہ اور رنویر سنگھ نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف - بالی ووڈ اداکار رنویر کپور

بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں کشمیر میں اپنے آنی والی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک نئی تصویر اور ویڈیو ٹویٹر پر گردش کر رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 3:49 PM IST

گلمرگ میں عالیہ اور رنویر سنگھ نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف

سرینگر: اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کرن جوہر کی فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" کے رومانوی گانے کی شوٹنگ کے لیے اس وقت کشمیر میں ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے ایک رکن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "اداکار سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بدھ کو سرینگر پہنچے تھے اور انہیں گانے کی شوٹنگ کے لیے اسی وقت گلمرگ لے جایا گیا تھا جب کہ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر ایک دن پہلے کشمیر پہنچ گئے تھے۔" اُنہوں نے کہا "یہ گانا گلمرگ کے علاوہ سرینگر اور پہلگام میں فلمایا جائے گا۔ وہیں مارچ 9 کو دونوں اداکار واپس ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔"

گانے کے شوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ "کرن کا پہلے اردہ تھا کہ شوٹنگ سویٹزرلینڈ میں کی جائے تاہم بعد میں عالیہ کے اسرار پر کشمیر کو ہی چنا گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ"چونکہ یہ ایک رومانوی گانا ہے، اس لیے کرن ان لمحات کو دوبارہ فلمانا چاہتے ہیں جو انہوں نے 2012 میں پہلگام میں فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے گانے 'عشق والا لو' کی شوٹنگ کے دوران کیے تھے۔" قابل ذکر ہے کہ عالیہ اس وقت اپنی والدہ سونی رازداں اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ گلمرگ میں شوٹنگ کر رہی ہیں وہیں اُن کی بیٹی 'رہا' بھی اُن کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: Alia Bhatt Photos Viral From Kashmir: کشمیر میں 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ سیٹ سے عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کا یہ کشمیر کا چوتھا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ "اسٹوڈنٹ آف دی ایئر"، راضی اور ہائی وے کی شوٹنگ کے لیے یہاں آئی تھی۔ وہیں رنویر سنگھ پہلی بار کشمیر آئے ہیں اور وہ اس وقت گلمرگ کی وادیوں کا لفٹ اٹھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.