ETV Bharat / state

Film crew Harassment In Gulmarg گلمرگ میں شوٹینگ کریو کو ہراساں کرنے کا الزام

سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ روز گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سٹار فارچون ممویز کو اجازت نامہ نہ ہونے کے سبب شوٹینگ سے روک دیا ہے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر انوپم ملک کے مطابق جی ڈی اے کے غیر اخلاقی رویہ کے سبب کریو کو گلمرگ میں شوٹنگ کو منسوخ کرنا پڑا۔Film crew Harassment In Gulmarg

film-crew-alleges-harassments-at-gulmarg-while-shooting
گلمرگ میں شوٹینگ کریو کو ہراساں کرنے کا الزام
author img

By

Published : Nov 14, 2022, 8:37 PM IST

بارہمولہ: مشہور و معروف سیاحی مقام گلمرگ میں جہاں گزشتہ چند مہینوں سے بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے فلم کریو مختلف مقامات پر شوٹنگ کرنے میں مصروف ہیں۔وہیں گزشتہ روز گلمرگ میں ایک واقعہ پیش آیا جب فلم کریو کو شوٹنگ کرنے سے روک دیا گیا۔Film crew alleges Harassments

ذرائع کے مطابق سٹار فارچون مویز Star Fortune movies کے ایگزیکٹیو پروڈوسر انوپم ملک کو شوٹنگ کرنے سے گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی نے روکا جب کی ان کو ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے شوٹنگ کی اجازت دی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کو گلمرگ میں نومبر چار سے لے کے نومبر سات تک ایک گانے کی شوٹنگ کرنی تھی۔

وہیں گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی کے افسر غلام جیلانی زرگر کے مطابق فلم یونٹ گلمرگ میں بغیر اجارت شوٹنگ کر رہے تھے۔فلم کریو کو گلمرگ میں شوٹنگ کرنے سے قبل گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی سے اجازت لانا لازمی ہے لیکنمذکورہ کریو کے پاس اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم یونٹ کو گلمرگ ڈیولپمنٹ ایتھارٹی نے نومبر دس کے بعد شوٹنگ کرنے کی اجازت دی تھی لیکن مذکورہ فلم کریو نومبر دس سے پہلے شوٹ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PGSA) 2011 کے تحت فلموں کے اجازت کے نظام کو لایا ہے۔ اس کے مطابق انتظامیہ کو ایسے پروڈیوسروں کو اجازت دینی ہوگی جو 30 دنوں کے مقررہ وقت کے اندر جموں و کشمیر میں شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: International Film Festival Srinagar سرینگر کے ٹیگور ہال میں دو روزہ انٹرنیشل فلم فیسٹول کا انعقاد

جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل نے بغیر کسی پریشانی کے شوٹنگ کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو میکانزم شروع کیا ہے۔ فلم ساز jkfilm.jk.gov.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر سال 1989 تک فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کا ترجیحی مقام تھا لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ بند ہوگیا جو اب رفتہ رفتہ بحال ہونے لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.