ETV Bharat / state

Rabi Crop Harvest کشمیر میں ربیع فصلوں کی پیداوار کی آمدنی پانچ ہزار کروڑ، منوج سنہا - منوج سنہا کا بارہمولہ دورہ

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ کہ 2020-21 تک ربیع کے موسم میں تقریباً 70 فیصد قابل کاشت زمین بنجر رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2022-23 میں کسانوں نے 2027 میٹرک ٹن ربیع کی فصل کی کٹائی کی ہے۔

LG Sinha in Baramulla
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 10:45 PM IST

کشمیر میں ربیع فصلوں کی پیداوار کی آمدنی پانچ ہزار کروڑ، منوج سنہا

بارہمولہ: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز بارہمولہ ضلع کے بلاک سنگھ پورہ میں سنکلپ سپتہ کے دوران'ربیع مہم- ربیع کی فصلوں کی بوائی' کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے ربیع کے سیزن کے دوران کشمیر ڈویژن میں پہلی بار زرد انقلاب دیکھنے میں آیا تھا اور اس دوران 1.4 لاکھ ہیکٹر رقبہ کو سرسوں کی کاشت کے تحت لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 2020-21 تک، ربیع کے موسم میں تقریباً 70 فیصد قابل کاشت زمین بنجر رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی انتھک کوششوں کے بعد کشمیر ڈویژن میں ربیع کی فصل کی کاشت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022-23 میں کسانوں نے 2027 میٹرک ٹن ربیع کی فصل کی کٹائی کی اور ان فیصلوں سے تقربیاً 5000 کروڑ روپے کی تخمینی آمدنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

Mustard Crop In Kashmir رواں برس کسانوں کو سرسوں کی فصل سے بہتر آمدنی متوقع

ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس انقلابی مداخلت کے تحت جموں و کشمیر کے کسانوں کو ایگری اسٹیک میں شامل ہونے اور ان کی ضروریات کے مطابق ملک بھر میں دستیاب اختراعی اور پائیدار حل استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے لیے سنہری دور ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ زراعت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی وکست بھارت کے وژن میں حصہ ڈالے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.