ETV Bharat / state

کھیتوں میں پانی کی قلت، کسان پریشان - بوٹینگو گاؤں

موسم گرما کے ساتھ ہی پنیری لگانے کا موسم ہے مگر کھیتوں میں پانی کی قلت ہونے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کھیتوں میں پانی کی شدید قلت سے کسانون کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 1:04 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوٹینگو گاؤں کے زمین داروں کا کہنا ہے 'اس وقت جب کہ پنیری لگانے کا وقت ہے مگر ان کے کھیتوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔'

کھیتوں میں پانی کی شدید قلت سے کسانون کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی زمین داروں کا کہنا ہے کہ 'ایک تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم پہلے سے ہی پریشان ہے اور دوسری طرف جب کہ اس وقت موسم گرما کے ساتھ ہی پنیری لگانے کا موسم ہے مگر ہمارے کھیتوں میں پانی کی قلعت ہونے کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جن نالوں سے پانی بہتا تھا ان کی صاف صفائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی دقت ہوتی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جس کھیت میں ایک وقت پر بیس لوگ کام کرتے تھے اب لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ کی وجہ سے اس کھیت میں صرف پانچ لوگ کام کرتے ہیں اور اس سے بھی ہم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

ہم سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ وہ سب نالوں کی صاف صفائی کرے تاکہ ہمارے کھیتوں میں پانی کی بہتات ہو جائے تاکہ ہم بھی وقت پر اپنی پنیری لگا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.