ETV Bharat / state

Encounter in Sopore Forests: سوپور تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین فرار - جموں و کشمیر پولیس

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور پانی پورہ جنگلات میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق 3 عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔Encounter in Sopore Forests

encounter-statted-in-sopore-forest-security-forces-on-the-job
سوپور جنگلات میں انکاؤنٹر شروع
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 8:10 PM IST

Updated : Jun 6, 2022, 10:51 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے زلورا سوپور کے جنگلی علاقے پانی پورہ میں پیر کی شام کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سوپور تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین فرار

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام سکیورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سوپور کے پانی پورہ جنگلی علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسند سے گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق تصادم میں ایک مقامی اور دو غیر مقامی عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔

one militant killed three escaped in  sopore forest ENCOUNTER
سوپور تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ، تین فرار

مزید پڑھیں:

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر پر آئی جی وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سوپور جنگلات میں جاری انکاؤنٹر میں ایل ای ٹی سے وابستہ ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں 2 غیر ملکی اور ایک مقامی عسکریت پسند محاصرے سے فرار ہوگئے۔ تلاش کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Jun 6, 2022, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.