ETV Bharat / state

Encounter at Baramulla بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر میں الگ الگ مقامات پر دو انکاؤنٹر جاری ہیں۔ راجوری کے ساتھ ساتھ بارہمولہ میں بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

بارہمولہ میں انکاؤنٹر
بارہمولہ میں انکاؤنٹر
author img

By

Published : May 6, 2023, 6:39 AM IST

Updated : May 6, 2023, 11:20 AM IST

ویڈیو
ویڈیو
ویڈیو

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں بیک وقت دو دو مقامات پر انکاؤنٹر جاری ہیں۔ راجوری میں جہاں کل سے انکاؤنٹر جاری ہے وہیں بارہمولہ ضلع میں بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپرییشن جاری ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت یارہول بابا پورہ کولگام کے رہائشی عابد وانی ولد محمد رفیق وارنی کے طورپر کی گئی ہے جو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ پولیس نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے 47 اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے-

بارہمولہ میں آج صبح ہوئے انکاؤنٹر کے علاوہ گذشتہ کل جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کنٹی علاقہ میں بھی فو جی جوانوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوئی تھی، جس میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوگئے، جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دنوں کے اندر تین انکاؤنٹر ہوچکے ہیں۔

  • #WATCH | J&K: Encounter underway between terrorist and security personnel in Karhama Kunzer area of Baramulla

    (Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/9YvsH1nADA

    — ANI (@ANI) May 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل

اس سے قبل بدھ جمعرات اور جمعہ کو سکیورٹی فورسیز نے عسکریت پسندوں کے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ وادی میں عسکریت پسندانہ حملے سے متعلق خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر فوج نے مسلسل بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی ہے۔ عسکریت پسند جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسیز اور پولیس اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔

جمعرات کو کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں میں ایک حملہ ہوا تھا۔ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عسکریت پسند کہاں روپوش ہیں۔ حملے کے بعد سے پولیس نے عسکریت پسندوں کی تلاشی کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا تھا۔ اسی دوران راجوری کے جنگلات میں سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تاحال راجوری اور بارہمولہ دونوں اضلاع میں انکاؤنٹر اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔

وہیں اس معاملہ پر بارہمولہ کے ایس ایس پی امود اشوک ناگپورے کاکہنا ہے کہ ہمیں کچھ مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔انہوں نے کہا پہلےعسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جوابی کاروائی میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 سمٹ کے پیش نظر ہمارے فوجی جوان الرٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہوگی کہ خطہ میں جی 20 سمٹ پر امن اور کامیاب طریقے سے منعقد کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہم چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیا رہیں۔

Last Updated : May 6, 2023, 11:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.