اطلاعات کے مطابق سوپور پولیس نے ایک ناکہ کے دوران مین چوک سوپور میں ایک ماروتی کار کی تلاشی لی اور ان کی تحویل سے نشہ ور اشیاء برآمد کی۔
پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت روہت بشیر ولد بشیر احمد اور دانش جاوید ولد جاوید احمد کے طور پر ہوئی ہے اور دونوں دلنہ بارہمولہ کے رہنے والے ہیں۔