ETV Bharat / state

منشیات فروش نے تھانے میں مبینہ طور پر خودکشی کی - منشیات فروش نے خودکشی کی

ہلاک شدہ شخص کو پولیس کی ایک ٹیم نے گذشتہ ہفتے بھاری مقدار میں غیر قانونی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

منشیاف فروش نے تھانے میں مبینہ طور پر خودکشی کی

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 9:56 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک 28 سالہ مشتبہ منشیات فروش نے مبینہ طور پر پولیس اسٹیشن کے لاک اپ کے اندر خودکشی کی ہے۔

ذرائع نے ہلاک شدہ کی پہچان زمرد احمد گوجری ولد غلام محمد گوجری ساکنہ ہیگام کے طور پر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ کو بدھ کی شب لاک اپ میں مردہ پایا گیا۔ اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس کو پولیس کی ایک ٹیم نے گذشتہ ہفتے بھاری مقدار میں غیر قانونی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
اس کے خلاف کیس درج کر کے حراست میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور مبینہ حراستی ہلاکت: میجسٹیریل انکویری میں تاخیر

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوپور قصبہ کی صدیق کالونی کے رہائشی عرفان احمد ڈار کو جموں و کشمیر پولیس نے پندرہ ستمبر کو حراست میں لیا تھا اور اس کے بعد اس کی لاش تجر شریف گاؤں میں پائی گئی تھی۔

اس پر الزام تھا کہ وہ عسکریت پسندوں کا معاون تھا۔ تاہم گھر والوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.