ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار - کشمیر میں منشیات کا کاروبار

بارہمولہ پولیس نے سنگھ پورہ علاقے میں قائم کیے گئے ایک ناکہ چیکنگ پر ایک منشیاف فروش کو ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested In Baramulla

drug-peddler-arrested-with-contraband-substances-in-baramulla
بارہمولہ میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 8:01 PM IST

بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرپال گڑھ سنگھ پورہ میں قائم ایک چوکی پر ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں آئی سی پی پی میرگنڈ کی سربراہی میں پولیس پوسٹ میرگنڈ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روکا اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے 110 گرام چرس پاؤڈر جیسی مادہ برآمد ہوئی ہے۔

پولیس پارٹی نے موقع پر ہی مذکوہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت عادل منظور شیخ ولد منظور احمد شیخ ساکن اقبال کالونی سنگھ پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے مذکوہ شخص کے خلاف پولیس سٹیشن پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

منشیات کی لت محبت میں بریک اپ کے بعد لگی، نشہ کی لت چھوڑنے والے نوجوان کا بیان

جموں کشمیر پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس اس طرح کی نقل و حرکت یا منشیات فروشی کے علاوہ کسی بھی جرم یا ملک و معاشرہ مخالف سرگرمی کی انہیں خبر پہنچتی ہے تو سہ بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس پوسٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کو پوری طرح سے ختم کرنے میں وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.