ETV Bharat / state

سوپور میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد - بارہمولہ منشیات فروشی

Drug peddler arrested in soporeسوپور کے ایک منشیات فروش کو جیل بھیجے جانے کے محض دو دنوں کے اندر ہی پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Drug peddler arrested in sopore
Drug peddler arrested in sopore
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 12:23 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : معاشرے سے منشیات کی بدعت کے خاتمے کے لیے جنگ جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 210 گرام چرس (جیسا) مادہ بر آمد کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ہی سوپور میں پولیس نے ایک ’’بدنام اور مطلوب‘‘ منشیات فروش پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسے کوٹ بلوال جیل، جموں منتقل کر دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی وترگام کی پارٹی نے ڈانگر پورہ، رفیع آباد میں ناکہ قائم کیا۔ ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 210 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت منیب احمد ڈار ولد عبد الجبار ڈار ساکنہ مقام شہید میر بومئی کے نام سے کی ہے۔ سوپور پولیس نے اس ضمن میں NDPS ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت ایف آئی آر نمبر 94/2023 پولیس اسٹیشن ڈانگی واچہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler’s Property Attached: سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں رواں برس سینکڑوں منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں درجنوں منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھی بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.