ضلع بارہمولہ کے بوٹینگو، سوپور میں یوتھ اسپورٹس کونسل کی جانب سے منشیات سے متعلق آگہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں بوٹینگو، زنگیر اور اس کے گرد ونواح سے تعلق رکھنے والے اسکولی طلباء نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد نے منشیات کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے نوجوانوں کو نہ صرف اس سے خود دور رہنے کی تلقین کی بلکہ اس وبا میں ملوث ہوچکے دیگر نوجوانوں کو باہر نکالنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
مقررین نے لوگوں کو منشیات میں ملوث افراد کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آنے اور انہیں اس وبا سے باہر نکالنے میں مدد کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ: جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
انہوں نے والدین سے بھی اپنے بچوں کے تئیں محبت و اکرام کے ساتھ پیش آنے اور ان پر نظر رکھنے کی اپیل کی۔