ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں چار سال پہلے ایک واٹر فلٹریشن سکیم کو عمل میں لایا گیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات پر اس کا کام روک دیا گیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اس وقت پورے گاؤں کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، اس وجہ سے انہیں کافی پریشانی پیش آ رہی ہے۔
ان لوگوں نے الزام لگایا کہ مہاراج پور گاؤں کے لوگوں نے سے محکمہ جل شکتی سے شکایت کی کہ انہیں پینے کا صاف پانی مہیا کرایا جائے ، تاہم ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی۔
گاؤں والوں نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد از جلد ان کی مشکلات کو دور کریں، تاکہ انہیں پینے کا صاف پانی مل سکے۔