ETV Bharat / state

سوپور: پانی کی سپلائی متاثر، عوام پریشان - پانی کی سپلائی بحال

قصبہ سوپور کی شیر کالونی میں پانی کی سپلائی متاثر ہونے کے سبب لوگ ندی کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

سوپور: پانی کی سپلائی متاثر، عوام پریشان

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 12:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کی شیر کالونی میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب مقامی آبادی کافی پریشان ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر و بیشتر ندی کا پانی پینے کے لیے مجبور ہیں۔

سوپور: پانی کی سپلائی متاثر، عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ انہیں پانی حاصل کرنے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ شیر کالونی کو جان بوجھ کر پانی فراہم نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی ڈیوٹی مستعدی سے انجام دیتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: سوپور زنگیر میں سرچ آپریشن شروع

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے محکمہ جل شکتی کے ملازمین اور اعلیٰ افسران سے کئی مرتبہ پانی کی سپلائی بحال کرنے کی گزارشات کیں تاہم ’’انہوں نے اس جانب کبھی بھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔‘‘

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ جل شکتی سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ ’’واٹر پمپ میں کچھ خرابی ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہے لیکن ایک دو دن کے اندر پمپ کو ٹھیک کرکے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.