ETV Bharat / state

Drinking Water Scarcity Hits Uri Villages: ایک ایسا گاؤں جہاں اب بھی لوگ پانی سے محروم - پائپ لائن بھی زنگ آلود

حکومت کی جانب سے جاری جل جیون مشن اسکیم کے تحت گھر گھر پانی پہنچانے کا کام جاری ہے وہیں ضلع بارہمولہ میں کچھ ایسے بھی گاؤں ہیں جہاں لوگوں کو پینے تک کا پانی میسر نہیں۔ Drinking Water Scarcity Hits Uri Villages

Uri village without drinking water
پانی کی قلت
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 5:02 PM IST

Updated : Jun 5, 2022, 5:48 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار تحصیل ہیڈ کوارٹر سے 13 کلو میٹر کی دوری پر واقع بگنا گاؤں جہاں آج بھی پینے کے پانی Lacks of Drinking Water کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ بگنا گاؤں میں پانی کے حوض تو ہے لیکن وہ پوری طرح خستہ حالی کے شکار ہیں اور پائپ لائن بھی زنگ آلود ہوکر ٹوٹ چکی ہے۔ مقامی شخص عبدالمجید نے کہا کہ جب نل میں پانی آتا ہے تو وہ تھوڑا تھوڑا قطرہ قطرہ آتا ہے ہم نالوں میں سے پانی بھر کر گاڑی پر گھر لاتے ہیں یا کبھی محکمے والوں سے پانی کا ٹینکر منگواتے ہیں ہمارے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پانی کا ایگریمنٹ بھی کیا ہوا ہے اور ہم پانی کی فیس ٹائم پر جمع کرتے ہیں۔ ان کی پریشانی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب متعلقہ حکام اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں خواتین ندیوں اور چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں جو میلوں دور ہے۔

ایک ایسا گاؤں جہاں اب بھی لوگ پانی سے محروم

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے پی ایچ ای محکمہ سے بار بار شکایت کی کہ انہیں پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے، اس کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں کیا گیا، گاؤں کے لوگ پانی کی فیس بھی وقت پر ادا کرتے ہیں اس کے باوجود انہیں پانی نہیں ملتا۔ بگنا گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب محکمہ کی جانب سے ہماری کوئی مدد نہیں کی گئی تو ہم گاؤں والوں نے پیسہ جمع کر کے پلاسٹک کے پائپ لگوائے۔وہیں جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے محکمہ کے اعلی عہددار شبیر احمد سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں جہاں پانی کا مسئلہ ہے وہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: Protest Againest r&b: اوڑی میں محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف زبردست احتجاج

Last Updated : Jun 5, 2022, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.