ETV Bharat / state

پینے کے پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج

محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سیر، سوپور میں عوام نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا۔

پینے کے پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج
پینے کے پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:22 PM IST

شمالی کشمیر میں قصبہ سوپور کے سیر علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر عوام نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں جان بوجھ کر پینے کے پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

پینے کے پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج

احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے انکے علاقے میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، جس وجہ سے انہیں مقامی نالے کا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی دفتر کے چکر کاٹے، تاہم ابھی تک انہیں وعدوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں قریب 50سال قبل پانی کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائیپیں بوسیدہ ہو چکی ہیں، جس وجہ سے علاقے تک پانی نہیں پہنچ پاتا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئر نے سیر علاقے میں پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو ہو رہی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت علاقے میں جلد پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.