ETV Bharat / state

سوپور: برفباری کے بعد ڈرینج سسٹم ناکارہ - سڑکوں پر پانی جمع ہونے

برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔

Drainage system
Drainage system
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 12:21 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جگہ جگہ پر پانی جمع ہونے سے عوام کافی پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور بالحصوص محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کیا کہ وہ سوپور میں ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے میں بلکل ناکام رہے ہیں۔

سوپور: برفباری کے بعد ڈرینج سسٹم ناکارہ
لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی کھبی معمولی پارش ہوتی ہے یا کافی بارش ہوئی ہے تو سوپور کی ہر رابطہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کافی بار محکمہ آر اینڈ بی اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ سوپور میں ڈرینیج سسٹم کا نظام بہتر کرے لیکن آج تک ہماری کسی نے نہیں سنی اور ہمیں صرف جھوٹے وعدوں کے بعد واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر پانی جمع ہونے سے عوام کو باہر نکلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے حادثہ ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ایل جی گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوپور کی طرف توجہ دیں تاکہ سوپور کے باشندوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.