ETV Bharat / state

Director Horticulture Visits Rafiabad ڈائریکٹر ہاٹیکلچر نے رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نے رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ دراصل بارہمولہ اور رفیع آباد کے کنڈی علاقے میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے سیب کے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹر ہاٹیکلچر نے رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

author img

By

Published : May 31, 2023, 5:03 PM IST

ڈائریکٹر ہاٹیکلچر نے رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے بارہمولہ اور رفیع آباد کے کنڈی علاقے میں شدید ژالہ باری ہوئی۔ جس کی وجہ سے سیب کے باغات کو کافی نقصان پہنچا۔ اس کے چلتے مقامی کسانوں میں تشویش کی لہر ہے۔ اسی سلسلے میں آج ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نے رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ہارٹیکلچر دفتر بارہمولہ سے وابسطہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ دراصل شمال و جنوب میں کل شام کو طوفانی آندھی کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا اور شمالی ضلع بارہمولہ کے کھامو، رفیع آباد، واگورہ، کریری اور لڈورا، پتو کھاہ، وتر گام پٹن اور سوپور میں ہوئی ژالہ باری نے کھیت اور باغات کو کافی نقصان پہنچایا اور اسی کے پیش نظر آج ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اور فروٹ گروورس کے صدر سوپور فروٹ منڈی فیاض احمد نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول مہر نے کہا کہ میں نے از خود صورتحال کا دورہ کیا اور جن کسانوں کو نقصان ہوا ہے، حکومت ان کو جلد معاوضہ دےگی۔ انہوں نے کہا کہ رفیع آباد کے اکثر و بیشتر علاقوں میں کسانوں کا کافی نقصان ہوا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ ان کے مشکلات کو دورہ کیا جائے کیونکہ اس علاقہ کے لوگوں فروٹ کے ساتھ منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Director Horticulture Visits Pulwama محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا

اس دوران فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے کہا کہ ہم نے آج علاقہ رفیع آباد کا دورہ کیا اور جگہ جگہ پر کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے اور جو ژالہ باری ہوئی ہے اس نے رفیع آباد کو تباہ کیا ہے۔ ہم حکومت اور متعلقہ محکمہ سے گزارش کرتے ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد مدد کی جائے کیونکہ گزشتہ چند سالوں سے میوہ صنعت سے وابستہ افراد کو کافی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.