ETV Bharat / state

خستہ حال تحصیل آفس سوپور بنیادی سہولیات سے محروم

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا سوپور تحصیل آفس انتہائی خستہ اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

خستہ حال تحصیل آفس سوپور بنیادی سہولیات سے محروم
خستہ حال تحصیل آفس سوپور بنیادی سہولیات سے محروم
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 3:46 PM IST

ضلع بارہمولہ کے تحصیل آفس سوپور میں عوام کے لئے سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔

تحصیل آفس سوپور میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ عوام کے بیٹھنے کے لیے جگہ ہے نہ بیت الخلاء کا بندوبست۔

خستہ حال تحصیل آفس سوپور بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری دستاویزات کی حصولیابی کے لیے انہیں تحصیل آفس جانا پڑتا ہے، تاہم ان کے مطابق ’’تحصیل آفس صرف برائے نام ایک تحصیل آفس ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ معمولی کاغذات حاصل کرنے کے لیے بھی انہیں دارالحکومت سرینگر جانا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تحصیل دفتر میں لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’’مختلف کاموں کے لیے دفتر آنے والی خواتین یا بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کا بھی انتظام نہیں۔ یہاں پارکنگ کی سہولیت نہیں۔ پارک میں جنگلی گھاس اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر سے یہاں آنے والی عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

عوام کا مطالبہ ہے کہ تحصیل آفس سوپور میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تحصیل آفس کو بھی فعال بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.