بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا دورہ کرکے پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ضلع کے پولیس ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ DGP Dilbag Singh Visits Baramulla, Reviews Security
جائزہ میٹنگ میں ڈی آئی جی شمالیکشمیر، ایس ایس پی بارہمولہ، ڈی ایس پی بارہمولہ، ڈی ایس پی پٹن سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ DGP Dilbag Singh Baramulla Visit میٹنگ کے دوران ڈی جی پی نے پولیس افسران سے ہمہ وقت چوکنا رہنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ڈی جی پی نے ملک و قوم دشمن عناصر سمیت امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل بارہمولہ ضلع کے دیوان باغ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے شراب کی دوکان پر ایک گرینیڈ داغا گیا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی جب کہ مزید تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔