ETV Bharat / state

DPAP Convention in Sopore: سوپور میں ڈی پی اے پی کنونشن کا انعقاد - ڈی پی اے پی سوپور کنونشن

ڈی پی اے پی کی جانب سے شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں پہلی مرتبہ پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی کارکنان اور لیڈران نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ Sopore Convention DPAP

ڈی پی اے پی نے کیا سوپور میں کنونشن منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 11:23 AM IST

ڈی پی اے پی نے کیا سوپور میں کنونشن منعقد

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو سوپور میں ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سوپور اور بلاک زنگیر سے وابستہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ساتھ پارٹی ورکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پارٹی کے سینئر لیڈروں نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے ابتدائی خطاب کے دوران سابق ایم ایل اے سوپور، اور ڈی پی اے پی کے سینئر لیڈر شعیب لون نے کہا کہ ’’آج ہم نے سوپور میں پارٹی کی پہلی میٹنگ منعقد کی اور اس میٹنگ لوگوں کی بھاری شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ ڈی پی اے پی عوام میں کافی مقبول ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہماری پارٹی لوگوں کی اپنی پارٹی ہے اور ہم غریب لوگوں کے لیے کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘ ڈی پی اے پی لیڈران نے غلام نبی آزاد کو عوام دوست لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں غلام نبی آزاد کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر میں حکومت قائم ہوگی۔

مزید پڑھیں: DPAP meeting at Rafiabad Sopore جمہوریت میں عوامی سرکار ضروری، شعیب نبی لون

دریں اثناء، ڈی پی اے پی لیڈران نے جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’علاقائی لیڈران نے یہاں عوام کو بے وقوف بنا کر رکھا ہے، ہمیشہ لوگوں کو محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔ عوامی بہبود کے لیے کبھی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘ انہوں نے مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے حوالہ سے سیاسی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’عوام کے درد کو غلام نبی آزاد جیسا عوامی رہنما ہی محسوس کر سکتا ہے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.