ETV Bharat / state

اوڑی میں ناقص ڈرینیج نظام سے عوام پریشان

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 12:13 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل حکام کی جانب سے ڈرینوں کی صفائی نہیں کرائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بیشتر مقامات پر نالیاں بند ہوگئی ہیں، اور پھر معمولی بارش یا برف باری کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے۔

اوڑی میں ناقص ڈرینیج نظام
اوڑی میں ناقص ڈرینیج نظام

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں پچھلے دو سالوں سے ڈرینیج نظام ناقص ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں پچھلے دو سالوں سے ڈرینیج نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے ڈرینیج نظام کو بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔

اوڑی میں ناقص ڈرینیج نظام
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل حکام کی جانب سے ڈرینوں کی صفائی نہیں کرائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بیشتر مقامات پر نالیاں بند ہوگئی ہیں، اور پھر معمولی بارش یا برف باری کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق نالیوں کی بر وقت صفائی نہ ہونے سے بدبو پھیلنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے مختلف قسم کی خطرناک بیماریاں کے پھوٹنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ لوگوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ متعدد مقامات پر نالیوں کے لیے بنائے گئے مین ہول پر ڈھکن بھی نہیں ہے، جس سے حادثہ ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے ڈرینیج نظام کو درست کرنے کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.