ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے واگورہ میں تین بڑے اہم پروجیکٹو کی سنگ بنیاد رکھی۔ DDC Chairperson visit wagoora baramulla
شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل واگورہ علاقہ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ چیئرپرسن سفینہ بیگ نے بڑے تین اہم پروجیکٹو کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ اسی مہنے کے اندر ان تین پروجیکٹو پر کام شروع کیا جائے گا۔
جن تین بڑے پروجیکٹو کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان میں محکمہ آر اینڈ بی، محکمہ سوشل ویلفیئر، اور ایک سومو اسٹینڈ بھی شامل ہیں۔
دورے کے دوران چیئرپرسن سفینہ بیگ کو علاقے بھر کے لوگوں نے پھولوں کے مالاو سے والہانہ استقبال کیا اور مختلف ذی عزت لوگوں کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔
چیئرپرسن سفینہ بیگ نے واگورہ میں لوگوں کی دیرینہ مانگ کو عملی جامہ پہنایا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے سی ڈی پی او دفتر کی سنگ بنیاد، نجی بٹ واگورہ سڑک، سومو اسٹینڈ واگورہ ان میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : DDC Chairman Anantnag Visits Pahalgam: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ کا دورہ پہلگام
دورے کے دوران چیئرپرسن نے لوگوں سے اپیل کی ہے جو بھی علاقہ میں مشکلات ہے ان کا ازالہ کرنے کیلے میں پورے طرح سے کوشش کروں گی اور ان کو زمینی سطح پر عملی جامہ پہناو گی تاکہ ہمارے لوگوں کو آنے والے وقت میں کسی مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔