ETV Bharat / state

NCORD Meet Baramulla بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ لیول NCORD میٹنگ کا انعقاد - منشیات کی وبا کے خاتمہ

ضلع بارہمولہ میں ضلع سطح کی NCORD میٹنگ کے دوران افسران سے منشیات کی وبا کے خاتمہ میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ لیول NCORD میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:06 PM IST

a

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چھٹی ڈسٹرکٹ لیول NCORD اور COTPA میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی سی بارہمولہ، ڈاکٹر سید سحرش اصغر، کے علاوہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور پولیس کے کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران منشیات مخالف سرگرمیاں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے منشیات مخالف سرگرمیوں میں تیزی لانے اور مختلف محکمہ جات کو آپسی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

میٹنگ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ، ڈاکٹر سید سحرش اصغر، نے کہا کہ ’’میٹنگ کا اصل مقصد ضلع انتظامیہ اور جموں کشمیر پولیس افسران کے ساتھ مل کر منشیات کی وبا کے خلاف کام کرنے کے حوالہ سے گفتگو کرنا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران گزشتہ دنوں منشیات فروشوں کے حوالہ سے کئی گئی کارروائیوں، ریکوری کے بارے میں تفصیلات شیئر کی گئیں جبکہ منشیات میں مبتلا نوجوانوں کی کاؤنسلنگ اور ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹرز کو مزید فعال بنائے جانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ منشیات فروشی کی چین کو توڑنے، اس کا جڑ سے قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اس وبا سے دور رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی سی بارہمولہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بارہمولہ کے مرکزی ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر کے علاوہ جی ایم سی بارہمولہ میں بھی انتظام رکھا ہے جہاں منشیات میں مبتلا افراد کی کاؤنسلنگ کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: NCORD Meet in Budgam بڈگام میں این سی او آر ڈی کا ساتواں اجلاس منعقد

واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ صدر مقام سمیت سوپور اور خاص کر سرحدی علاقہ اوڑی میں گزشتہ مہینوں کے دوران سو سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ درجن کے قریب منشیات فروشوں پر پی ایس اے کا اطلاق کرکرے انہیں جیل روانہ کیا گیا۔ رواں برس اب تک چالیس لاکھ روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.