ETV Bharat / state

بارہمولہ: عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں رہنے کی تلقین

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔

بارہمولہ: عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں رہنے کی تلقین
بارہمولہ: عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں رہنے کی تلقین
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:34 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں جمعرات کو اس وبائی مرض سے نو افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گزشتہ ایام کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی ہے۔

بارہمولہ: عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں رہنے کی تلقین
بارہمولہ: عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں رہنے کی تلقین

انتظامیہ کے مطابق ضلع میں مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے زیادہ تر عمر رسیدہ افراد ہی متاثر پائے گئے ہیں جس کے چلتے 60سال سے زائد العمر افراد کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ضلع بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر جی این یتو نے کہا ہے کہ ’’لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران اکثر و بیشتر عمر رسیدہ افراد کو دکانوں اور بازاروں میں دیکھا گیا ہےجس سے انکے وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 114 پہنچ چکی ہے، جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7600 سے تجاوز کر چکی ہے۔ وہیں 4856 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.