ETV Bharat / state

CRPF organized Medical Camp: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد - سی آر پی ایف مفت طبی کیمپ

سوپور کے چنکی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ پر مقامی باشندوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 3:12 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں سوپور اور اس کے ملحقہ علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کرکے طبی معائنہ کرایا۔ وہیں اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ CRPF organized Free Medical Camp in Sopore

سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح سوپور کے دور دراز علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اس سے قبل بھی علاقے میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم اس میں آئے سبھی مریضوں کا معائنہ نہیں کیا گیا اور عوامی اصرار پر آج پھر سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔‘‘ Free Medical Camp in Sopore

سوپور کے چنکی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ مقامی باشندوں نے کیمپ میں مدعو کیے گئے ڈاکٹروں کی ستائش کی وہیں طبی کیمپ میں ادویات مفت تقسیم کرنے پر سی آر پی ایف کی ستائش کی۔

مزید پڑھیں:سی آر پی ایف نے سوپور میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.