ETV Bharat / state

Free Medical Camp سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

author img

By

Published : May 16, 2023, 9:25 PM IST

سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف 177 بٹالین نے سوپور کے چھورہ علاقہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں مفت طبی مشورہ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات بھی تقسیم کیں گئیں۔

crpf-holds-free-medical-camp-in-sopore
سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چھورہ میں منگل کے روز سی آر پی ایف کے177 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے شمولیت کی۔ دراصل سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ بارہمولہ کے دوردراز علاقوں میں لگاتار میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے ان کے گاؤں میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران مفت ادویات بھی تقسیم کیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹر موجود رہے جنہوں نے لوگوں کو طبی مشورہ دیا۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف سیوک ایکشن پروگرام کے تحت دوردراز علاقوں میں لوگوں کے لیے مختلف پروگرامز انعقاد کرتی ہے اور اسی کڑی میں آج کا پروگرام بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طبی کیمپ میں لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Free medical camp ٹہاب پلوامہ میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ لے سکے اور مستقبل میں بھی سی آر پی ایف اس طرح کے میڈیکل کیمپس انعقاد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے گزشتہ برس بچوں کو بھارت درشن ٹور کے لے لیا تھا اور اس سال بھی سی آر پی ایف علاقہ کے غریب بچوں کو یہ ٹور کروا رہی ہیں، تاکہ بچوں کو ملک کی دیگر ریاستوں میں جانے کا موقع ملے اور وہاں کے ماحول کا پتا چلے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.