شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بمئی زونی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مقامی لوگوں کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں زینگیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 92 بٹالین کے افسر وجے کمار نے بتایا کہ وہ زینگیر علاقہ میں لگاتار عوام کے لئے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کرتے ہیں اور آج اس سلسلے میں انہوں نے ایک بار پھر کیمپ لگایا تاکہ لوگوں کو سہولیت فراہم ہو۔
انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتی ہے اور عوام کو راحت پہنچانا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ سی آر پی ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج بمئی میں اس طبی کیمپ میں کافی لوگوں نے شرکت کی اور وہ مطمئن ہیں۔
ادھر مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی کوشش کی سراہنا کی ہے۔