ETV Bharat / state

شمالی کشمیر میں غیر معیاری کھاد ضبط - سوپور محکمہ زراعت

spurious fertilizers seized in sopore محکمہ زراعت کی ٹیم نے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں غیر معیاری کھاد کی دو سو سے زائد بوریاں ضبط کر لیں۔

شمالی کشمیر میں غیر معیاری کھاد ضبط
شمالی کشمیر میں غیر معیاری کھاد ضبط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 6:09 PM IST

شمالی کشمیر میں غیر معیاری کھاد ضبط

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ڈائیریکٹر ایگریکلچر، کشمیر، کی قیادت میں کارروائی انجام دی گئی جس دوران بوری پورہ علاقے میں غیر معیاری کھاد کی 220بوریاں ضبط کی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے افسران اور سوپور سے وابستہ محکمہ ایگریکلچر کا عملہ بھی موجود تھا۔ عہدیداروں نے کارروائی کے حوالہ سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’چند روز قبل ہی ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ریاست راجستھان سے ایک گاڑی سوپور کی جانب روانہ ہو رہی ہے جس میں غیر معیاری کھاد کی سینکڑوں بوریاں ہیں۔ محکمہ نے فوری طور پر ٹیم روانہ کی ٹرک کا پیچھا کیا اور سوپور علاقے میں غیر معیاری کھاد کی سبھی بوریاں ضبط کی گئیں۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات ہوئے ڈائریکٹر ایگریکلچر، کشمیر، چودھری محمد اقبال نے کہا کہ غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں اور اس حوالہ سے محکمہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکات انجام دینے والے افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔ سوپور میں انجام دی گئی کارروائی کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ نے اپنے طور کارروائی انجام دی جبکہ مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی اس کے ضمن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

انہوں نے غیر معیار کھاد کے کاروبار میں ملوث افراد کو فور طور پر باز آنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر میں زراعت اور باغبانی کے ساتھ لاکھوں لوگ بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہیں۔‘‘ ناظم زراعت کا کہنا ہے کہ ’’ایک کسان محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کھیتوں میں محنت کرتا ہے تاہم بعض خود غرض عناصر چند پیسوں کی لالچ میں آکر غیر معیاری کھاد فروخت کر رہے ہیں جس سے نہ صرف کسانوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ زرخیز اراضی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Urea Fertilizer seized in Pulwama غیرقانونی طور ذخیرہ کی گئی کھاد کی سینکڑوں بوریاں ضبط

ادھر، مقامی کسانوں، فروٹ گروورس نے محکمہ کی جانب کی گئی کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.