ETV Bharat / state

Drug Peddlers Gang Busted in Baramulla بارہمولہ میں دو خواتین سمیت تین منشیات فروش گرفتار - شمالی کشمیر منشیات فروشی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں منشیات فروشوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے دو خواتین سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Three Drug Peddlers including two women Arrested in Baramulla

1
1
author img

By

Published : Jun 24, 2023, 11:45 AM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتےہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگرامہ چوک میں قائم کیے گئے ایک ناکے کے نزدیک مشکوک انداز میں چل رہے ایک شخص کو گشت کر رہی پولیس پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمین نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں دبوچ لیا۔

پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ان افراد کی تحویل سے ہیروئن جیسا مادہ بر آمد کیا گیا اور انہیں موقعے پر ہی گرفتار کر کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ ترزو میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بارہمولہ پولیس نے سنگرامہ چوک سے گرفتار کیے گئے تین منشیات فروشوں کی شناخت عبد اللطیف گوجر ولد نور محمد گوجر ساکن تحصیل گندوہ ڈوڈہ۔ پروین کونثر دختر میر حسین ساکن سدرہ، بائی پاس، جموں اور شبنم بیگم بنت محمد اکبر خان ساکن اخیروانی، ولتر، رفیع آباد کے طور پر ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں:ممبئی: خاتون منشیات فروش تین کروڑ کی منشیات کے ساتھ گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے عوام الناس سے منشیات فروشی سمیت معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی دیگر سماجی برائیوں سے متعلق کسی بھی اطلاع کو فوری طور پر پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ منشیات فروشی، دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بر وقت کارروائی کرکے معاشرے کو پاک و صاف بنایا جا سکے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ ’’منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم معاشرے کو منشیات کی بدعت سے پاک و صاف رکھنے کے لیے پوری کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.