ETV Bharat / state

سوپور: کورونا کی جانچ کے لیے طالبات کا سیمپل لیا گیا - سوپور کے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول

ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کی گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کے چار اساتذہ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آج اسکول کے تقریبا 60 طالبات کی کورونا کی جانچ کے لیے سیمپل لیا گیا۔

covid samples taken from girls higher secondary school sopore
سوپور: کورونا کی جانچ کے لیے طالبات کا سمپل لیا گیا
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:10 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 60 طالبات کے کورونا کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیا۔

سوپور: کورونا کی جانچ کے لیے طالبات کا سمپل لیا گیا

واضح رہے کہ چند روز قبل اسکول کے چار اساتذہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے اسکول کو ایک ہفتہ کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ کے لیے اپنا سیمپل دینے والی طالبات نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ انتظامیہ کی جانب سے کورونا کا سیمپل لینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ کیونکہ اگر ہم میں سے کسی کی بھی رپورٹ مثبت آتی ہے تو ہم اپنے آپ کو قرنطینہ کرسکیں گے۔

انھوں نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.