ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق گاؤں میں چند روز قبل ایک پولیس اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی۔
وہی آج میونسپل کونسل بارہمولہ اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سینٹائز اور سینٹائزر اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
میونسپل کیمٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں۔
میونسپل کمیٹی بارہمولہ نے اس علاقے کی صفائی ستھرائی کے علاوہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
اس موقع پر گاوں کے لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا لوگوں نے پولیس سے مانگ کی ہے کہ وہ اس علاقے میں پولیس کے کچھ اہلکاروں کو تعینات کریں تاکہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں