جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ٹھیکیداروں نے بقایا بلوں کے حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بقایا رقم نہیں ملنے پر ٹھیکے داروں نے رامبن کے بٹوت میں سینئر کانگریس لیڈر راشد ملک کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کی۔
ٹھیکیداروں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع رامبن کے ٹھیکیداروں کو ان کے سال 2019-20 کے بلوں کو ادا کیا جائے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ سرکاری کاموں اور نجی تعمیراتی کمپنیوں میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے بقایاجات جلد واگزار کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیننی ناشری ٹنل پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ٹنل کے افتتاح کے بعد آج تک بلیں مکمل ادا نہیں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن: مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہی مرکزی سرکار نے تعمیر و ترقی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم حکومت نے اس وقت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے اگر سرکار ضلح کے ٹھیکیدارون کی بقایا جات واگذار نہیں کرتی وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔