شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے پہاڑی علاقے بوٹینگو میں جامعہ مسجد بنانے کا کام مقامی لوگوں نے شروع کیا اور آج اس سلسلے میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع کے لوگوں نے مسجد بنانے کی تعمیر کے لئے بھر پور معاونت کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی منتظم سجاد احمد نے بتایا کہ 'ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ نماز پڑنے کے لئے دو کلومیٹر دور جانا پڑتا تھا اور ہم مسجد میں نماز نہیں پڑھ سکتے تھے کیونکہ گاؤں میں آج تک مسجد نہیں بنی تھی۔'
سجاد احمد نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کے باوجود کافی لوگوں نے سنگ بنیاد کے موقع پر شرکت کی اور مسجد کے تعمیر کے لئے پیسے بھی جمع کئے ۔'
انہوں نے کہا کہ اگر چہ کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے اور اس کے لئے یہاں خصوصی دعا کی گئی تاکہ اس سے چھٹکارا ملے۔'