ETV Bharat / state

Two Houses Damaged in Uri : چنار گرنے سے دو رہائشی مکانات کو نقصان - two Houses Damaged in Uri Baramulla

ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں دوران شب برفباری کے سبب چنار کی شاخ گرنے سے دو رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Chinar fell off on two houses

ا
ا
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 12:47 PM IST

چنار گر آنے سے دو رہائشی مکانات کو نقصان

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ اوڑی کے مورہ علاقے میں شدید برفباری کے دوران چنار درخت کی شاخ گرنے سے دو رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوران شب پیش آئے اس واقعے میں گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متاثرین نے انتظامیہ سے بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ مورہ، اوڑی کے وارڈ نمبر 4 علاقے میں واقع ایک زیارتگاہ کے صحن میں موجود چنار خستہ حال ہو چکا تھا اور مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اس کی شاخ تراشی کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چنار کی شاخ تراشی کے حوالہ سے کاغذات/اجازت نامہ تیار نہ ہو سکے اور گذشتہ شب ہوئی برفباری کے سبب بوسیدہ ہو چکے چنار کی شاخ گر گئی۔ Chinar fell off due to heavy snowfall

لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وقت پر انتظامیہ نے کارروائی کی ہوتی، چنار کی شاخ تراشی ہوئی ہوتی، تو آج غریب کنبوں کے مکان کو نقصان نہیں پہنچتا۔‘‘ متاثرین میں جہانگیر خان والد راجہ احسن خان بھی شامل ہے۔ مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کنبے خط افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی امداد اور باز آبادکاری کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.