اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے بعمئی علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
سرینگر میں سائیکل ریس 2020 کا اہتمام
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔