شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بمئی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے بمئی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصری میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔
سوپور پولیس، ایس او جی، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مشترقہ پارٹی نے سوپور کے بمئی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور آخری اطلاعات ملنے تک گھر گھر تلاشی جاری تھی۔
مزید تفصیلات کا انتضار ہے۔