ETV Bharat / state

تجر شریف میں سرچ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسندوں کی خودسپردگی

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:13 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 4:08 PM IST

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کو بلا خوف و خطر باہر آنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ 'باہر آجاؤ، آپ کو کچھ نہیں ہوگا بیٹا۔'

علامتی تصویر
علامتی تصویر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تجر شریف گاؤں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے تجر شریف علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ جس دوران دو عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کی۔

تجر شریف میں سرچ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسندوں کی خودسپردگی

ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے تھے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

عسکریت پسندوں نے خود کو سیکورٹی نرغے میں پا کر خودپسردگی کردی۔

خود سپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں کی شناخت معراج الدین اور عابد مشتاق کے طور پر کی گئی ہے۔ جن کا تعلق وڈورہ سوپور بتایا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کو بلا خوف و خطر باہر آنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ 'باہر آجاؤ، آپ کو کچھ نہیں ہوگا بیٹا۔ 'سیکیورٹی اہلکار بعد میں عسکریت پسندوں کی تلاشی لیتے ہیں۔

مزید کچھ ویڈیوز شوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں جن میں خودسپردگی کرنے والے عسکریت پسند اپنے گھر والوں سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 4:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.