شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہردوشیواہ، زینہ گیر علاقے میں دن دہاڑے لٹیروں نے محمد سلطان ڈار ولد عبدالخالق ڈار نام کے ایک شخص کے مکان میں گھس میں نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے۔
متاثرین کے مطابق نقب زنی کی واردات اس وقت انجام دی گئی جب مکان میں کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جوں ہی وہ واپس آئے تو انہوں نے متعدد کمروں کے دروازے اور تالے توڑے ہوئے پائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نقب زنوں نے ان کے گھر سے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے۔
متاثرین کے مطابق لٹیروں نے 15 لاکھ سے زائد روپے مالیت کے زیورات سمیت نقدی بھی اڑا لی۔
اس حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔