ETV Bharat / state

Body Fished out from Jhelum جہلم سے دوشیزہ کی لاش 27 دن بعد برآمد

ضلع بارہمولہ میں 31 دسمبر کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش 27 روز بعد برآمد کر لی گئی۔ Body Fished out from Jhelum After 27 Days

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:50 PM IST

a
a

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ ماہ دریائے جہلم میں چھلانگ لگار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ایک خاتون کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع کے خان باغ علاقہ میں 31 دسمبر کو ایک لڑکی نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم لڑکی کی لاش کو فوری طور بازیاب نہیں کیا گیا اور فوری طور پولیس سمیت ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کر دی تھی۔

آفیشلز نے بتایا کہ 27روز کی تلاش کے بعد بالآخر جمعرات کو ویراں، بارہمولہ میں خاتون کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے میت کو طبی و قانونی لوازمات کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ خاتون کی میت آبائی علاقہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں: Girl jumps into Jhelum بارہمولہ میں لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاو آپریشن جاری

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، بیشتر واقعات ضلع بارہمولہ میں ہی رونما ہوئے ہیں۔ معاشرے میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوام و خواص نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خودکشی کے بڑھتے واقعات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.