کووڈ کی دوسری لہر جاری ہے لیکن تحصیل بونيار بارہمولہ کے ہسپتال اس سے لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ان باتوں کا اظہار بلاک میڈیکل افسر بونيار پرویز مسعودی نے کیا۔
انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ہم نے کورونا وبا کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا جس کی بدولت اس مرض کو قابو کیا گیا تھا تاہم دوسری لہر کافی شدید ہے اس لئے لوگوں کا تعاون لازمی ہے۔
بلاک میڈیکل افسر بونیار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ اس مہلک وبا سے نجات مل سکے۔