ETV Bharat / state

عروبہ جاوید حکومت کی حوصلہ شکنی سے مایوس - martial arts

عروبہ نے کہا جہاں ایک طرف حکومت کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے وہیں دوسری جانب کھلاڑیوں بالخصوص لڑکیوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

عروبہ جاوید حکومت کی حوصلہ شکنی سے مایوس

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 7:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والی مارشل آرٹ کی کھلاڑی عروبہ جاوید نہایت ہونہار ہیں لیکن حکومت کے کھوکھلے وعدوں سے کافی مایوس ہیں۔

عروبہ کا کہنا ہے کہ اس نے جموں و کشمیر سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور گزشتہ برس جموں میں 'قے چیمپین شپ' میں سونے کا تمغہ حاصل کیا لیکن موجودہ وقت میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عروبہ جاوید حکومت کی حوصلہ شکنی سے مایوس
عروبہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے تعاون سے ہی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

عروبہ نے کہا کہ جہاں ایک طرف حکومت کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے وہیں دوسری جانب کھلاڑیوں بالخصوص لڑکیوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فن خطاطی کا درخشاں ستارہ: میثاق النبی

عروبہ نے حکومت سے التماس کیا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں خاص کر لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے نیز وہ قومی اور عالمی سطح پر خطے کا نام روشن کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.